عشق کا چکر یا کچھ اور ۔۔۔۔۔؟ کم عمر نوجوان نے اپنی ہم عمر لڑکی کو قتل کرکے خود کشی کر لی ؟ وجہ کیا نکلی؟ پاکستان کے مشہور شہر سے افسوسناک خبر

ہری پور(ویب ڈیسک)بیڑ کے گاوں ڈالڑی میں محبت میں ناکامی پر نوجوان نے لڑکی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد خود بھی خودکشی کرلی پولیس نے اطلاع پاکر نعشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا شناخت وضروری قانونی کارروائی کے بعدنعشیں تدفین کے لیے ورثاء کے حوالہ کر دی گئیں

پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ذرائع کے مطابق نواحی علاقہ بیڑ کے گائوں ڈالٹری میں عدیل ولد حفیظ نامی نوجوان محبت میں ناکامی پر اپنی محبوبہ کو سمیرا بی بی ولد صابر کو فائرنگ کرکے قتل کر نے کے بعد خود کو بھی فائر کرکے خود کشی کر لی دونوں کے قتل کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پور ے گائوں میں پھیل گی پولیس نے اطلاع پاکر دونوں کی نعشوں کو اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ٹراما سنٹر ہسپتال منتقل کیاجہاں شناخت اور پوسٹ مارٹم کے بعد نعشوں کو تدفین کے لیے ورثاء کے حوالہ کر دیا گیا پولیس کے مطابق واقعہ محبت میں ناکامی پر پیش آیا ہے دونوں ایک ہی گائوں کے رہائشی ہیں لڑکا کی نعش کے قریب سے پستول بھی برآمد کرکے قبضے میں لے لیا گیا ہے مقامی ذرائع نے بتایا ہے کہ لڑکا عدیل اپنی محلے دار سمیرا بی بی سے پیار کر تا تھادونو ں کم عمر ہیں والدین بھی ناخوش تھے ۔ جب کہ مرید کے سے ایک خبر کے مطابق بدچلنی کے شبہ پر بھائی نے فائرنگ کرکے شادی شدہ بہن کو موت کے گھات اتار دیا۔ بتایا گیا ہے کہ نواحی آبادی محمدیہ والا میں ملزم وسیم نے بدچلنی کے شبہ پر اپنی بہن مصباح کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مریدکے پہنچا کر کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ مقتولہ تین بچوں کی ماں تھی۔(ش س م)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں