وزیر مملکت زرتاج گل کی سادگی۔۔۔ اپنے ہی شہر میں ایسا کام کر دکھایا کہ ڈی جی خان کی عوام سوچ بھی نہ سکتی تھی

ڈیرہ غازی خان (نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد سے ہی کفایت شعاری کی پالیسی اپنانے کا اعلان کیا تھا جس پر کئی حکوتی رہنماؤں نے عملدرآمد بھی کیا اور کپتان کی سادگی کی مہم پر لبیک کہا لیکن کئی حکومتی رہنماؤں نے اقتدار میں

آنے اور کوئی عہدہ ملنے کے بعد اپنی مراعات اور آسائشوں میں نہ صرف اضافہ کیا بلکہ اضافی پروٹوکول بھی لینا شروع کر دئے۔تاہم حال ہی میں سوشل میڈیا پر وزیر مملکت برائے موسمیات زرتاج گُل کی دو تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جن میں انہیں اپنے شہر ڈیرہ غازی خان میں بغیر کسی پروٹوکول کے انتہائی سادگی سے عام عوام کے مابین سڑک پر چلتے ہوئے دیکھا گیا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ فیس بک پر ایک پیج پر زرتاج گل وزیر کی تصاویر پوسٹ کی گئیں جس میں کہا گیا کہ پروٹوکول تو دور کی بات ایک عام شہری کی طرح وفاقی وزیر مملکت محترمہ زرتاج گل اپنے شہر ڈیرہ غازی خان میں مختلف علاقوں کا دورہ کر رہی ہیں۔پروٹوکول تو دور کی بات ایک عام شہری کی طرح وفاقی وزیر مملکت محترمہ زرتاج گل اپنے شہر ڈیرہ غازی خان میں مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے یہ حقیقت آپ کو بہت کم لوگ دیکھائے گی کیونکہ کے حقیقت بولنا کمزور ایمان والو کیلئے مشکل ہوتا ہےسوشل میڈیا پر موجود کئی صارفین نے زرتاج گل کی اس سادگی اور بغیر پروٹوکول کے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے ان تصاویر کو خوب سراہا اور کہا کہ خاتون ہونے کے باوجود محترمہ زرتاج گُل نے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران کسی قسم کا بھی پروٹوکول یا سکیورٹی نہیں لی۔ صارفین کا کہنا تھا کہ کپتان کی ٹیم میں ابھی بھی کئی ایسے لوگ موجود ہیں جو حقیقی معنوں میں کپتان کی کفایت شعاری پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور ہمیں ایسے لوگوں کی سادگی اور کفایت شعاری سمیت عوام کی خدمت کے لیے ان کے جذبے کی خوب تعریف کرنی چاہئیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں