اس سال پاکستان میں مون سون بارشیں کب سے شروع ہو کر کب تک جاری رہیں گی ؟ تازہ رپورٹ نے سب کچھ بتا دیا

کراچی(ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نے ملک میں مون سون 2019ء سے متعلق بارشوں کی متوقع صورتحال جاری کردی۔نجی چینل کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون 2019ء کے دوران بارشوں کی متوقع صورتحال جاری کردی ہے جس کے مطابق رواں برس پاکستان میں مون سون کی بارشیں معمول کے مطابق ہوں گی

جو جولائی سے ستمبر کے دوران جاری رہیں گی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں مون سون کی بارشیں معمول اور معمول سے زائد ہونے کا امکان ہے جس کے باعث شدید موسمیاتی حالات کا سامنا بھی رہے گا اور دریاؤں اور نہروں میں سیلابی کیفیت رہ سکتی ہے تاہم بلوچستان اور سندھ میں معمول سے کم یا معتدل بارشوں کا امکان ہے اور میدانی علاقوں میں پارہ 2 سے 3 ڈگری زائد رہنے کا اندیشہ ہے۔ دوسری جانب ایک خبر یہ بھی ہے کہ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی گرمی کی شدت برقرار رہے گی، درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دن گزرنے کے ساتھ درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہوگا، ہوا میں نمی کا تناسب53 فیصد ہے۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ شہر کےتمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے، ڈاکٹروں اورپیرامیڈیکل اسٹاف کی چھٹیاں منسوخ کی جا چکی ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق تمام اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک سینٹرقائم کیے گئے ہیں، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔ اور اب یہ خبر ائی ہے کہ محکمہ موسمیات نے ملک میں مون سون 2019ء سے متعلق بارشوں کی متوقع صورتحال جاری کردی۔نجی چینل کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون 2019ء کے دوران بارشوں کی متوقع صورتحال جاری کردی ہے جس کے مطابق رواں برس پاکستان میں مون سون کی بارشیں معمول کے مطابق ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں