عدالت سے بڑی خبر: گزشتہ روزعہدے سے فارغ ہونے والے مشتاق سکھیرا کو ایک اور بڑا سرپرائز مل گیا

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ہائیکورٹ نے وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کی برطرفی کا حکومتی حکم معطل کردیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مشتاق سکھیرا کی جانب سے دائر عہدے سے معطلی کے خلاف درخواست پر سماعت کی جس میں عدالت نے مشتاق سکھیرا کی برطرفی معطل کرتے ہوئے

حکم دیا کہ مشتاق سکھیرا کو ہٹانے کا حکم آئندہ سماعت تک معطل رہے گا جب کہ مشتاق سکھیرا بحالی کے باوجود آئندہ سماعت تک اختیارات کا استعمال نہ کریں۔ عدالت نے سیکرٹری صدر، پرنسپل سیکرٹری وزیراعظم اور وزارت قانون کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔واضح رہے کہ صدر مملکت عارف علوی کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے وفاقی ٹیکس محتسب کی برطرفی کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا۔ مشتاق احمد سکھیرا 2017 سے وفاقی ٹیکس محتسب تعینات تھے، وہ اس سے پہلے آئی جی پنجاب بھی رہ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ خبر یہ تھی کہ فاقی حکومت نے مشتاق احمد سکھیرا کو وفاقی ٹیکس محتسب کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔صدر مملکت عارف علوی کی منظوری کے بعد وزارت قانون و انصاف نے وفاقی ٹیکس محتسب کی برطرفی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔ وزارت قانون و انصاف نے مشتاق سکھیرا کا 31 اگست 2017 کو بطور وفاقی ٹیکس محتسب تعیناتی کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا ہے، اور اب یہ خبر آئی ہے کہہائیکورٹ نے وفاقی ٹیکس محتسب مشتاق سکھیرا کی برطرفی کا حکومتی حکم معطل کردیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مشتاق سکھیرا کی جانب سے دائر عہدے سے معطلی کے خلاف درخواست پر سماعت کی جس میں عدالت نے مشتاق سکھیرا کی برطرفی معطل کرتے ہوئے، حکم دیا کہ مشتاق سکھیرا کو ہٹانے کا حکم آئندہ سماعت تک معطل رہے گا جب کہ مشتاق سکھیرا بحالی کے باوجود آئندہ سماعت تک اختیارات کا استعمال نہ کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں