عوام کیلئے ایک اور مصیبت تیار : سخت گرمی کے موسم میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کتنا اضافہ کردیا گیا ؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی ایک روپے 49 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری جولائی سے دسمبر تک کی 2 سہ ماہیوں کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔بجلی مہنگی کرنے کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا

ملک بھر کی تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا۔بجلی مہنگی کرنے سے گھریلو، کمرشل، صنعتی اور زرعی صارفین پر 189 ارب 63 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔نیپرا نے آخری مرتبہ 4 اپریل کو بجلی کی قیمت میں 81 پیسے اضافے کی منظوری دی اور اسی ماہ کی 24 تاریخ کو 4 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی بھی منظوری دی تھی، دوسری جانب یہ خبر ہے کہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 80 پیسے بڑھ گئی جس کے بعد 153 روپے 70 پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر پھر چڑھ گیا، انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 80 پیسے اضافے کے بعد 153 روپے 70 پیسے پر فروخت ہوا جبکہ سٹاک مارکیٹ میں 149 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 35 ہزار552 پوائنٹس پر آگیا۔یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 1 روپے 33 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد مارکیٹ میں ڈالر 152 روپے 90 پیسے پر بند ہوا تھا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے 50 پیسے مہنگا ہو کر ڈالر 153 روپے 50 پیسے پر پہنچ گیا تھا، اور اب یہ خبر ہے کہ نیشنل الیکٹرک پاور ریگیولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے فی یونٹ بجلی ایک روپے 49 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری جولائی سے دسمبر تک کی 2 سہ ماہیوں کی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی۔بجلی مہنگی کرنے کا اطلاق کے الیکٹرک کے سواملک بھر کی تمام تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں