بریکنگ نیوز : آئے روز ٹرینوں کے حادثات ۔۔۔ شیخ رشید کی باری بھی آ گئی

کراچی (ویب ڈیسک)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر شیخ رشیدسے استعفیٰ کا مطالبہ کردیا،تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ متاثرہ خاندانوں کیلئے قیادت کی گھڑی ہے،

انہوں نے کہا کہ ٹرین حادثے معمول بنتے جا رہے ہیں وزیر ریلوے کچھ نہیں کر پا رہے ،چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ وزیر ریلوے بظاہر حادثوں کے ذمہ دارہیں ان کیخلاف انکوائری ہونی چاہئے ،انکوائری مکمل ہونے تک شیخ رشید کو چاہئے مستعفی ہو جائیں، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کیا عمران خان وزیر سے استعفیٰ مانگیں گے،انہوں نے کہا کہ مشرف دورمیں بھی شیخ رشید نے ریلوے کا محکمہ تباہ کیا،شیخ رشید کو وزارت ریلوے دینے کاعمران خان کا فیصلہ بھی غلط نکلا ۔وا ضح رہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید سے استعفے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن کنول لیاقت نے جمع کروائی۔قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ اکبر ایکسپرس حادثے میں 11 قیمتی جانوں کا ضیاع اور 60 سے زائد زخمی ہوئے، حادثہ وزیر ریلوے کی لاپرواہی اور محکمہ سے غیر سنجیدگی کا منہ بولتا ثبوت ہے، آئے دن ہونے والے حادثات اور قیمتی جانوں کا ضیاع باعث تشویش ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ وزیر ریلوے شیخ رشید اپنے عہدے سے استعفی دیں، بصورت دیگر وفاقی حکومت وزیر موصوف سے فی الفور وزارت واپس لے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں