کپتان سے وفا کا انعام ۔۔۔۔۔ وزیراعظم عمران خان نے عبدالعلیم خان کو تہلکہ خیز خوشخبری سنا دی ، ٹائیگر ایک دوسرے کا منہ میٹھا کرانے لگے

لاہور(ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عبد العلیم خان کی جانب سے جلد ہی سنیئر صوبائی وزیر پنجاب کا حلف اٹھائے جانے کا قوی امکان ہے ۔ ذراءع کا کہنا ہے کہ عبدالعلیم خان کو ضمانت پر رہائی کے بعد وزیراعظم نے چوائس دی تھی یا تو وہ مرکز ی حکومت کا حصہ بن جائیں تو

ان کا بطور مشیر وزیر اعظم نوٹیفکیشن جاری کردیا جائےگا ،دوسری صورت میں ان کوصوبائی وزارت واپس مل جائے گی ۔ ذراءع کا کہنا ہے کہ عبدالعلیم خان نے وزیراعظم سے کہا تھا کہ وہ کچھ عرصہ اپنی فیملی اور کاروبار کو وقت دینا چاہتے ہیں ، اس کے بعد بطور سینئر وزیراپنی وزارت بلدےات کا دوبارہ چارج سنبھال لیں گے ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سابق گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر شمشاد اختر کو معاون خصوصی مقرر کر دیا ۔ کابینہ ڈویژن کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر شمشاد اختر وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ہوں گی ۔ ڈاکٹر شمشاد اختر اعزازی بنیاد پر خدمات انجام دیں گی ۔ ڈاکٹر شمشاد اختر کی تعیناتی کے بعد کابینہ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی کی تعداد بڑھ کر 15 ہوگئی ہے ۔ وزیراعظم عمران خان کے کابینہ کی تعداد 48 ہوگئی ہے ۔ کابینہ میں وفاقی وزراء کی تعداد 24، وزرائے مملکت 4، 5 مشیر اور 15 معاونین خصوصی ہیں ۔ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کے دورہ امریکا کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری گزشتہ ایک ہفتے سے امریکا میں موجود ہیں وہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما اور وزیر اعظم کے قریبی دوست ہیوسٹن کے امریکی نژاد پاکستانی معروف بزنس ٹائیکون طاہر جاوید ، پاکستان کے امریکا میں سفیر اسد مجید خان کے ہمراہ مل کر وزیراعظم کے پروگراموں کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔ اس سلسلے میں امریکی کانگریس میں پاکستانی کاکس کی شریک چیئرمین کانگریس وومن شیلا جیکس لی سے بھی ملاقات کی اور وزیراعظم کے ارکان ایوان نمائندگان اور سینیٹرز سے خطاب کے پروگرام کو بھی حتمی شکل دی۔ پروگرام کے مطابق وزیراعظم کیپٹل ہل واشنگٹن میں ارکان ایوان نمائندگان اور سینیٹرز سے خطاب کریں گے اور اہم امور پر تبادلہ خیال کرینگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں