بارشوں کا سلسلہ مزید کتنے دن اور ملک کے کن کن حصوں میں جاری رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے خبر دے دی

لاہور ( ویب ڈیسک ) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش نے موسم دلفریب بنا دیا، مون سون کی جھڑی نے رت ہی بدل دی ۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی بیشتر علاقوں میں ابرکرم برسنے کی پیش گوئی کر دی۔ باغوں کے شہر لاہور میں آسمان پر سرمئی بادل چھائے،

پھرموسلا دھار بارش نے خوب رنگ جمایا، ٹھنڈی ٹھنڈی ہواؤں سے موسم حسین ہو گیا۔ گوجرانوالہ، گجرات، کوٹ مومن، پتوکی، رینالہ خورد میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی۔منڈی بہاؤالدین میں بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے موسم سہانا بنا دیا۔ شیخوپورہ گردونواح میں صبح سویرے بادل کھل کر برسے۔شکرگڑھ، نارووال، ڈسکہ میں بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے موسم دلفریب ہو گیا۔ قصور اور گردوں نواح میں گرج چمک اور تیز ہوا کے ساتھ ہونے والی بارش نے موسم کا نقشہ ہی بدل دیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، ہزارہ، گوجرانوالہ میں بارش کا امکان ہے۔ پشاور، بنوں، ڈی آئی خان میں بھی بارش ہو گی جس سے حبس کی شدت میں کمی آ جائے گی۔ بارش کے باعث لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور راولپنڈی ڈویژن کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی خدشہ ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ڈویژن،کشمیر اور اسلام آباد میں کہیں کہیں تیزہوائوں، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہا ہے۔خیال رہے کہ پچھلے کچھ دنوں سے پاکستان کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں تھے ، ملک کے کئی علاقوں میں شدید گرمی اور حبس تھی، پاکستان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت سندھ کے میدانی علاقوں، بلوچستان میں سبی اور دیگر شہروں جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے علاقوں میں سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں ریکارڈ کیا گیا ، اسکے علاوہ نوابشاہ، سکھر، حیدرآباد، کراچی، پنجاب میں لاہور،ملتان ، صادق آباد، لاہور ، گوجرانوالہ ، راولپنڈی، سرگودھا، جہلم، کھاریاں، گجرات ، منڈی بہاؤالدین، سمیت پنجاب کے شمالی اور جنوبی علاقوں سمیت کئی شہروں میں موسم شدید گرم تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں