مرید عباس قتل کیس کی تمام خبروں کا ڈراپ سین: ہمارا کوئی کاروبار نہیں تھا ہمیں بغیر کام کے پیسے کہاں سے آتے تھے؟آج کی بڑی بریکنگ نیوز آگئی

کراچی (ویب ڈیسک) اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کے قتل میں ملوث ملزم عاطف زمان کا ویڈیو پیغام منظرِ عام پر آ گیا ہے جس میں انہوں نے کئی اہم انکشافات کیے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم عاطف زمان کا اپنے ویڈیو میسج میں کہنا ہے کہ مزید جھوٹ نہیں بول سکتا صرف سچ بولوں گا۔

میں نے مرید کے بھائی کو میانوالی میں ٹائر کی دکان کھول کر دی۔2014 سے ٹائر کا کاروبار کر رہا تھا۔ٹائر کی مارکیٹ میں مجھے سب جانتے ہیں۔لیکن بعد میں ٹائروں کے کاروبار کا کہہ کر صرف ڈرامہ کیا۔یہ سارا کام پیسوں سے پیسے بنا کر ہی چل رہا تھا۔میں ٹائر بیچتا تھا اور اس پر کمیشن لیتا تھا۔اگر کوئی میرے پاس دس لاکھ کی سرمایہ کاری کرتا تو اسے دو لاکھ روپے کے منافع کے ساتھ واپس لوٹاتا تھا۔عاطف زمان کا مزید کہنا تھا کہ میں پیسے سے پیسے بنا رہا تھا۔پہلے سوچا کہ سب کے پیسے واپس کروں۔اچھے لوگوں میں اٹھنا بیٹھنا ہوا تو ذہن بدل گیا۔بغیر محنت کے پیسے آئے تو لالچ آ گیا۔ملزم عاطف کا مزید کہنا تھا کہ خضر کا ڈر تھا کہ وہ پیسے کے لیے کچھ کرے گا۔پہلے انوسٹر کو 50ہزار کا منافع بتا کر گھیرا۔عاطف زمان نے کہا واقعے سے دو دن پہلے بھی ایک بندہ میرے پاس 50 لاکھ لے کر آیا لیکن میں نے منع کر دیا اور کہا کہ میں اب یہ کاروبار مزید نہیں کرتا۔دو روز قبل لسٹ بنائی کہ کتنے پیسے ادا کرنے ہیں تو وہ 91 کروڑ تھے۔۔یاسر نے 2014ء میں سوا کروڑ روپے دئیے۔عاطف زمان نے مزید کیا کہا ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے جس میں واضح رہے کہ عاطف زمان نامی شخص نے اپنے دوست مرید عباس سمیت دو لوگوں کو لین دین کے معاملے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا اور بعدازاں خود کو بھی مارنے کی کوشش کی۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس بات کا حتمی اعلان نہیں کیا جا سکتا ہے کہ عاطف زمان کے پاس اس وقت کتنے پیسے موجود ہیں۔عاطف زمان کے ویڈیو میسج کو عدالت میں بطور ثبوت بھی پیش کیا جائے گا۔
https://web.facebook.com/aapnewspk/videos/480316302768231/

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں