’’ شیخ صاحب جو حرکتیں لندن میں کر رہے ہیں اس حساب سے انہیں کابینہ سے نکال دینا چاہیئے۔۔۔‘‘ عمران خان شیخ رشید سے اتنا خوفزدہ کیوں ہیں؟ رؤف کلاسرا نے اصل کہانی بیان کر دی

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اپنے جن وزراء سے ڈرتے ہیں ان میں ایک شیخ رشید بھی شامل ہیں، کسی میں اتنی جرات نہیں کہ شیخ رشید کو کچھ بھی کہہ سکیں، ورنہ جس طرح کی انکی حرکتیں ہیں انہیں کابینہ سے نکال دیا جانا

چاہیئے۔ تفصیلات کے مطابق جیسے ہی مسئلہ کشمیر کا ایشو زور پکڑنے لگا پنڈی بوائے نے لندن یاترا کا فیصلہ کیا، جہاں شیخ رشید کی کچھ تصاویر بھی وائرل ہوئیں کہ وہ پی ٹی آئی کے رہنماء اور وزیر اعظم عمران خان کے قریبی دوست انیل مسرت کے ساتھ گھوم رہہے ہیں اور شاپنگ کر رہے ہیں، سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شیخ رشید کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا، اسے میں ہی سینئر صحافی رؤف کلاسرا بھی میدان میں آگئے اور انہوں نے شیخ رشید کے حوالے سے ناقابل یقین حقائق پاکستانیوں کے سامنے رکھ دیئے ہیں، رؤف کلاسرا کا کہنا ہے کہ جن وزراء سے وزیر اعظم عمران خان ڈرتے ہیں ان وزراء میں شیخ رشید بھی شامل ہیں، کسی میں اتنی جرات نہیں کہ شیخ رشید کو کچھ کہہ سکے، ورنہ جس طرح کی حرکتیں شیخ رشید لندن میں کررہے ہیں انہیں نکال دینا چاہیئے تھا۔ شیخ رشید کی لندن یاترا کے حوالے سے بہت سی خبریں بھی سامنے آئی ہیں، لندن میں ہی شیخ رشید پر انڈوں سے حملہ کیاگیا، شیخ رشید پر انڈوں سے حملہ کرنے والے پاکستانی جوڑے کا کہنا ہے کہ ہم نے کافی پلاننگ کے بعد شیخ رشید کو انڈے مارنے کا پروگرام بنایا، کیونکہ برطانیہ میں اگر کسی کو انڈے مارے جائیں تو اسکو سزا نہیں دی جاتی، جوڑے میں سے مرد کا کہنا تھا کہ میں نے شیخ رشید کے سر پر دو انڈے مارے لیکن خاتون کا کہنا تھا کہ شیخ رشید مجھے دیکھ کر مسکرا رہے تھے کہ میں نے اچانک انکے منہ پر 2 انڈے دے مارے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں