تحریک انصاف میں بغاوت۔۔۔!!! اہم ترین رہنماء نے اپنی ہی حکومت کے خلاف علم بغاوت بلند کر دیا، وزیر اعظم کو حیرت انگیز صورتحال کا سامنا

لاہور(نیوز ڈیسک ) پی ٹی ائی میں بھی بغاوت، حکمران جماعت کے رہنماء جاوید بد نے پی سی بی میں ہونے والی بے ضابطگیوں کے خلاف آئی سی سی میں جانے کا اعلان کر دیا، انکے مطابق پی سی بھی میں اربوں روپوں کی کرپشن کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اپنے

ایک انٹرویو میں پی ٹی آئی رہنماء جاوید بد ر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں بھی اربوں روپے کی کرپشن کی گئی ہے جبکہ پاکستان سپر لیگ میں بھی یہی صورتحال ہے، اربوں روپوں کے کرپشن کے ثبوت میں نے ایف آئی اے کے بورڈ کے سامنے پیش کر دیئے ہیں، جاوید بدر کا کہنا تھا کہ میری جب چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے ملاقات ہوئی تب بھی میں نے یہ معاملہ اُٹھاتے ہوئے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا جو کہ انکی جانب سے رد کر دیا گیا تھا، میں نہیں جانتا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں ہونے والی اربوں روپے کی کرپشن کو کیوں اور کس لیے چھپایا جارہا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے جو کرپشن کے خلاف جہاد کا اعلان کرتے ہوئے نعرہ لگایا تھا وہ محض مذاق بن کر رہ گیا ہے۔ جاوید بد ر کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو جن لوگوں نے لوٹا اور کرپشن کی ان میں بہت بڑے بڑے نام شامل ہیں، حیرت کی بات یہ ہے کہ جنہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو تباہ کیا وہ آج بھی وہی کام کر رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ پی سی بی کے تمام معاملات چیئرمین پی سی بی احسان مانی کے ہاتھ سے نکلتے جارہے ہیں، اسی لیے پاکستان کرکٹ بور ڈ بالخصوص پاکستانی کرکٹ ٹیم کا کوئی والی وارث نہیں ہے، میں نے ایف آئی اے میں جو ثبوت پیش کیے ہیں اگر ان پر جلد از جلد تحقیقات مکمل کلر کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک نہ پہنچایا گیا تو پھر میں آئی سی سی سے رجوع کر کے وہاں کیس دائر کرونگا، جو پی ایس ایل اور پی سی بی میں بے ضابطگیاں ہوئیں انکے ثبوت میں آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ میں پیش کر کے یہ معاملہ وہاں اُٹھاؤں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں