ڈیل یا ڈھیل؟ نوازشریف کو باہر جانے کی اجازت کیوں اور کس کے کہنے پر دی جا رہی ہے؟ حکومت نے واضح کر دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر نواز شریف بیرون ملک جاتے ہیں تو نئی مثال قائم ہوگی کیونکہ پہلے کوئی مثال نہیں کہ سزا یافتہ شخص کو بیرون ملک بھیجا گیا ہو ۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے پروگرام ”نقطہ نظر“میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ

پرویزمشرف کے خلاف کرپشن کاکوئی کیس نہیں تھا، پرویز مشرف پیپلزپارٹی اورن لیگ دورمیں بیرون ملک گئے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بیماری کی وجہ سے ضمانت ملی ،میرے خیال میں یہ حکومت سے زیادہ عدالتی معاملہ ہے ،ابھی معاملہ کابینہ میں نہیں آیا ،اگر آیا تو رائے دیں گے ۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ آئین سے دور جائیں گے تو تصادم ہوگا ، اربوں روپے کے فنڈز کاحساب الیکشن کمیشن کونہیں دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں آزادی مارچ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اربوں روپے فنڈزکاحساب الیکشن کمیشن کونہیں دیاگیا۔ ایسے لوگوں کاملک پرمسلط ہوناعذاب الہٰی سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ عدالتوں کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔ملک افراتفری کاشکارہے،مہنگائی سے ہرطبقہ پریشان ہے۔ مظاہرین کے مطالبے پرلبنان کے وزیراعظم مستعفی ہوئے۔یہ کہتے تھے اگر15 ہزارلوگ” گوعمران گو”کانعرہ لگائیں تومستعفی ہوجاوں گا۔آئین سے دورجائیں گے توتصادم ہوگا۔ کوئی بھی موجودہ حکومت پراعتمادکرنے کوتیارنہیں ہے ۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ پاکستان کوآئی ایم ایف،ورلڈبینک کاغلام بنادیاگیا، آج ہمارابجٹ آئی ایم ایف تیارکرتاہے۔پاکستانی معیشت کوبین الاقوامی دباوسے نکالناچاہتے ہیں، دوسروں کو چور کہنا آسان ہے ،وسروں کو چور کہتے کہتے خود چور نکل آئے، ہم نے آئین ،جمہوریت اوراصولوں کی جنگ لڑنی ہے، ہم قانون اورآئین کے اندررہتے ہوئے اپنی جنگ لڑیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں