آجکل وزیراعظم عمران خان کی نیندیں حرام کیوں ہوئی ہیں؟ صحافی عارف حمید بھٹی نے حکومت کاتاریخی راز فاش کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک)معروف تجزیہ کار عارف حمید بھٹی نے بتا یا ہے کہ ایک انفارمیشن نے وزیراعظم عمران خان کی راتو ں کی نیند یں اڑا دی ہیں ۔نجی نیوز چینل جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے لیے تمام حالات ٹھیک ہوتے جا رہے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی

کے حالات بھی بہتر ہورہے ہیں ،دوسری جانب نیب اچانک خاموش ہو گیا ہے او ر گرفتاریوں کا سلسلہ بالکل رک گیا ہے۔ تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ عمران خان کا ایک ہی نعرہ تھا کسی کو این آر او نہیں دوں گالیکن اب ان کو یہ کہا جا رہا ہے ،آپ کسی کو گرفتار نہیں کروگے ،مولانا فضل الرحمان ابھی تک بیٹھیں ہیں ،وہ عمران خان کی شہہ رگ پر تلوار ہیں ،وہ کہتے ہیں عمران استعفیٰ دے ،استعفیٰ تو نہیں دیں گے لیکن دوسری بات جس نے عمران خان کی راتوں کی نیندیں ختم کردی ہیں ۔ عارف حمید بھٹی نے بتا یا کہ عمران خان کو ایک انفارمیشن ملی ہیں،ادھر نواز شریف کا جہاز لندن لینڈ کرے گا ،ادھرمریم نواز اڑتالیس گھنٹوں میں پنڈی کنٹینر پر جا کر کھڑی ہو جائیں گی۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ آئین سے دور جائیں گے تو تصادم ہوگا ، اربوں روپے کے فنڈز کاحساب الیکشن کمیشن کونہیں دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں آزادی مارچ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اربوں روپے فنڈزکاحساب الیکشن کمیشن کونہیں دیاگیا۔ ایسے لوگوں کاملک پرمسلط ہوناعذاب الہٰی سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ عدالتوں کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔ملک افراتفری کاشکارہے،مہنگائی سے ہرطبقہ پریشان ہے۔ مظاہرین کے مطالبے پرلبنان کے وزیراعظم مستعفی ہوئے۔یہ کہتے تھے اگر15 ہزارلوگ” گوعمران گو”کانعرہ لگائیں تومستعفی ہوجاوں گا۔آئین سے دورجائیں گے توتصادم ہوگا۔ کوئی بھی موجودہ حکومت پراعتمادکرنے کوتیارنہیں ہے ۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ پاکستان کوآئی ایم ایف،ورلڈبینک کاغلام بنادیاگیا، آج ہمارابجٹ آئی ایم ایف تیارکرتاہے۔پاکستانی معیشت کوبین الاقوامی دباوسے نکالناچاہتے ہیں، دوسروں کو چور کہنا آسان ہے ،وسروں کو چور کہتے کہتے خود چور نکل آئے، ہم نے آئین ،جمہوریت اوراصولوں کی جنگ لڑنی ہے، ہم قانون اورآئین کے اندررہتے ہوئے اپنی جنگ لڑیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں