بڑے رازوں سے پردہ ہٹنے لگا۔۔۔کیا نواز شریف کو سزائیں کسی دباﺅ کے تحت سنائی گئیں تھیں ؟ جانیے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہاہے کہ دھرنے کے پریشر کی وجہ سے نوازشریف کو ریلیف ملاہے تو پھر اس سے پہلے جو نواز شریف کو سزائیں ملی ہیں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے تو کیا وہ بھی کسی دباﺅ کی وجہ سے تھا؟دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا

فرنٹ “میں گفتگو کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف نے کہاکہ نواز شریف کو بیل طبی بنیادو ں پر ملی ہے ۔ہم یہ کہنے میں حق بجانب ہیں کہ نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں تھے جب ان کو نیب کی حراست میں لایا گیا تو ان کی طبیعت اتنی کیوں بگڑ گئی؟جاوید لطیف کا کہنا تھاکہ جے یو آئی کے دھرنے کے پریشر کی وجہ سے نوازشریف کو ریلیف ملاہے تو پھر ہم کویہ کہنے کی اجازت دی جائے کہ اس سے پہلے جو نواز شریف کو سزائیں ملی ہیں اور مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے تو کیا وہ بھی کسی دباﺅ کی وجہ سے تھا؟ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہاہے کہ آئین سے دور جائیں گے تو تصادم ہوگا ، اربوں روپے کے فنڈز کاحساب الیکشن کمیشن کونہیں دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں آزادی مارچ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اربوں روپے فنڈزکاحساب الیکشن کمیشن کونہیں دیاگیا۔ ایسے لوگوں کاملک پرمسلط ہوناعذاب الہٰی سے کم نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ عدالتوں کے پیچھے چھپ رہے ہیں۔ملک افراتفری کاشکارہے،مہنگائی سے ہرطبقہ پریشان ہے۔ مظاہرین کے مطالبے پرلبنان کے وزیراعظم مستعفی ہوئے۔یہ کہتے تھے اگر15 ہزارلوگ” گوعمران گو”کانعرہ لگائیں تومستعفی ہوجاوں گا۔آئین سے دورجائیں گے توتصادم ہوگا۔ کوئی بھی موجودہ حکومت پراعتمادکرنے کوتیارنہیں ہے ۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھاکہ پاکستان کوآئی ایم ایف،ورلڈبینک کاغلام بنادیاگیا، آج ہمارابجٹ آئی ایم ایف تیارکرتاہے۔پاکستانی معیشت کوبین الاقوامی دباوسے نکالناچاہتے ہیں، دوسروں کو چور کہنا آسان ہے ،وسروں کو چور کہتے کہتے خود چور نکل آئے، ہم نے آئین ،جمہوریت اوراصولوں کی جنگ لڑنی ہے، ہم قانون اورآئین کے اندررہتے ہوئے اپنی جنگ لڑیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں