نہ جمہوریت بچے گی اور نہ یہ نظام بچے گا کیونکہ۔۔۔۔ مظہر عباس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا ہے کہ رضا ربانی اور علی احمد کرد جیسے لوگ تشدد کا جواز پیش کررہے ہیں ،اس معاملے کو جس طرح بار لیکرچل رہی ہے ، اس طرح نہ تو جمہوریت بچے گی اور نہ یہ نظام بچے گا ۔ جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“

میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا کہ ہسپتال میں حملہ ہوتاہے تو غریب مارا جاتا ہے اورجب وکلاء عدالتوں میں ہڑتال کرتے ہیں تو غریب مارا جاتا ہے ۔ ہردوصورتوں میں غریب مارا جارہاہے اور سیاستدانوں کا بیان آتا ہے کہ ہم عوام کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سب سے بڑا افسوس رضا ربانی کے بیان پر ہے ، رضا ربانی یہ کیا کہہ رہے ہیں؟ تشدد کا بھی کوئی جواز پیش کیاجاسکتا ہے؟ علی احمد کرد کی طرف سے وکلاء کا دفاع کیا جا رہا ہے ۔ مظہر عباس کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے جتنی بھی زیادتی کی ہو لیکن اس ویڈیو میں کیا تھا ؟مجھے تو اس ویڈیو کی شاعری بہت اچھی لگی ، اس میں کیا تھا ؟ اس کاجواب اسی طرح دیا جا سکتا تھا ۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے کو جس طرح بار لیکرچل رہی ہے ، اس طرح نہ تو جمہوریت بچے گی اور نہ یہ نظام بچے گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں