حکومت کی اہم اتحادی جماعت وزیراعظم سے ناراض۔۔۔۔ ؟؟ وزیراعظم کا اعتماد توڑ دینے والی خبر آ گئی

کوئٹہ(ویب ڈیسک ) وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت بی این پی کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سی پیک اتھارٹی کی تشکیل پر اعتماد میں نہیں لیا۔ان کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبے کا چیئرمین بناتے ہوئے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا ، بلوچستان کے ساتھ

بہت زیادتیاں کی گئی ہیں، 70 سالوں سے بلوچستان کو ترقی پذیر رکھا گیا ہے، کئی آرمی چیف آئے لیکن بلوچستان کے حالات نہیں بدلے۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اپنے تحفظات سے آگاہ بھی کر چکے ہیں لیکن وزیراعظم کی جانب سے اعتماد میں نہیں لیا جاتا۔ سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ حکومت کے ساتھ اتحادیوں کی ناراضی ہو جاتی ہےلیکن اب تو ان کی اپنی جماعت میں ناراضیاں سامنے آنے لگیں ہیں،ہم سے حکومت نے جو وعدے کیے اس پر عمل درآمد نہیں ہوا،رواں سال اکتوبر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے سی پیک اتھارٹی قائم کی تھی جس کے بعد لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم باجوہ کو اتھارٹی کا چیئرمین بنایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں