ایک اور بڑا فیصلہ : نامور شخصیت کو جرمنی میں پاکستان کا سفیر تعینات کر دیا گیا

اسلام آباد( ویب ڈیسک ) حکومت نے وسیع پیمانے پر سفیروں کی تقرریاں عمل میں لائی ہیں اور 21سینئر افسران کو اہم ممالک میں سفیر اور قونصل جنرل نامزد کیا ہے جن میں بیشتر تعداد سنیئر کیرئیر ڈپلومیٹس کی ہے

جو مختلف ممالک میں سفارتی خدمات کے انجام دینے کے ساتھ ساتھ وزارت خارجہ میں بھی اہم عہدوں پر بھی فائز رہے ہیں تاہم طے شدہ اصول کے مطابق عسکری فورسز کے دو ریٹائرڈ افسران کو بھی سفارتی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے ان تمام تقرریوں اور تبادلوں کی منظوری دے دی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان اور ڈی جی سائوتھ ایشیاء ڈاکٹر محمد فیصل کو جرمنی میں پاکستانی سفیر نامزد کیا گیا ہے جبکہ سائوتھ کوریا میں پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی کو ایران میں پاکستان کا سفیر بنا دیا گیا ہے۔

پولینڈ میں پاکستانی سفیر نامزد رحیم شفقت علی خان روس، جرمنی میں پاکستانی سفیر جوہر سلیم اٹلی، ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خارجہ ندیم خان یونان، ڈی جی یورپ ملک فاروق پولینڈ، برلن میں تعینات منسٹر مریم مدیحہ آفتاب کو بلغاریہ، بیجنگ میں تعینات منسٹر ممتاز زہرہ بلوچ کو جنوبی کوریا میں پاکستانی سفیر نامزد رحیم، ایڈیشنل سیکرٹری افریقہ فارن آفس ڈاکٹر علی احمد آرائیں سینیگال، انقرہ میں تعینات منسٹر سید علی اسد گیلانی ازبکستان، سٹاک ہوم میں تعینات منسٹر عرفان احمد کو ترکمانستان، کینبرا میں تعینات منسٹر خالد اعجاز کو ارجنٹینا، ڈی جی فارن آفس ڈاکٹر ظفر اقبال کو رومانیہ، ڈی جی فارن آفس احمد فاروق کو ڈنمارک، میجر جنرل عمر فاروق برکی کو اردن ،وائس ایڈمرل اطہر مختار کو کرغستان، بدھاپسٹ میں تعینات منسٹر زاہد حسین کو فرینکفرٹ میں قونصل جنرل، ڈی جی فارن آفس ثمینہ مہتاب کو قونصل جنرل شندو چین، کینبرا میں تعینات منسٹر طارق وزیر کو مانچسٹر میں قونصل جنرل اور ازربائیجان میں تعینات سفیر ڈاکٹر سعید خان کے عرصہ تعیناتی میں چھ ماہ کی توسیع کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں