دعا منگی کیس میں حیران کن پیش رفت ۔۔۔۔ اچانک کس کی شامت آگئی ؟

کراچی(ویب ڈیسک) دعا منگی کے اغوا اور بازیابی کے بعد ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں قائم چائے خانوں کیخلاف کارروائیاں شروع کردیں گئیں اور رات 12 بجے کے بعد بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس سیدعامنگی کیاغوااوربازیابی کے بعدادارے حرکت میں آگئے اور کلفٹن کنٹونمنٹ بورڈ،ڈی ایچ اے،پولیس نے مشترکہ طور پر ڈیفنس کے مختلف علاقوں میں قائم چائے خانوں کیخلاف کارروائیاں شروع کردیں۔چائے خانوں کے باہر اضافی لینڈ پر ملبے کا ڈھیر ڈال دیا گیا ہے اور رات 12 بجے کے بعد بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے گیے ہیں، خیابان بخاری،خیابان مسلم پربڑی تعدادمیں چائیخانے قائم ہیں۔کنٹونمنٹ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ جمعہ،ہفتہ اوراتوار کو رش ہونیکیباعث سختی کی گئی، خلاف ورزی پرچائے خانوں کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں