فیصل واوڈا تو بے قصور نکلے۔۔۔ وفاقی وزیر نے کس کی وجہ سے ٹی وی پروگرام میں ’ فوجی بوٹ‘ سر عام رکھ دیا؟ سلیم صافی نے ساری کہانی بیان کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) تجزیہ کار سلیم صافی نے کہا ہے کہ فیصل واڈا نے جو کچھ کیاہے ،ان کو ایسا کرنا ،ان کے لیڈر نے سکھایا ہے ،حکمرانی انتہائی سنجیدہ لوگوں کاکام ہے لیکن پاکستان میں حکومت کوایسے لوگوں کے حوالے کردیا گیاہے جنہوں نے اس کومذاق بنالیا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے

ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ فیصل واڈا نے جو کچھ کیاہے ،ایسا ہم نے کبھی بھی نہیں دیکھا تھا ، ایسے لوگ اقتدار میں آگئے ہیں جو کبھی ایسا سوچ بھی نہیں سکتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ذمہ داری یہ بھی ہوتی ہے کہ دیگر کاموں کے ساتھ ساتھ اپنے اداروں اور لوگوں کا وقار بڑھائیں لیکن جو لوگ حکمران بن گئے ہیں ۔ ان کے لیڈر نے ان کی تربیت ہی ایسے کی ہے کہ دوسرے کوبے عزت کرنا ہے ، اس طرح تربیت نہیں کی کہ کسی کو عزت دیناہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانی انتہائی سنجیدہ لوگوں کاکام ہے لیکن پاکستان میں حکومت کو ایسے لوگوں کے حوالے کردیا گیاہے کہ جنہوں نے اس کومذاق بنالیا ہے ۔سلیم صافی کا کہناتھا کہ فیصل واوڈا صاحب بنیادی طور پر اچھے آدمی ہونگے لیکن جو بحث ہوئی تھی ،اس کو بد قسمتی سے متنازعہ بنادیا گیا ۔ انسان تلخ چکروں پر جتنی جلدی مٹی ڈالے دے اچھا ہوتا ہے لیکن ایک وفاقی وزیرکے ہاتھوں بوٹ لاکر اداروں کو بے عزت کرنے کا ایسا طریقہ ہوسکتاہے؟ جس وزیر کا کام اداروں کی عزت میں اضافہ کرنا ہے ۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہاہے کہ میں نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بوٹ تھیلے میں لے کرگیا تھا ، یہ میری ذمہ داری ہے ، اس میں نیوز چینلز یا اینکر کا کوئی قصورنہیں ہے۔جیونیوز کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ میں اے آروائی نیوز کے شو میں بوٹ کو تھیلے میں لیکر گیا ، یہ ذمہ داری میر ی ہے جو میں نے کیا ، وہ میں نے کیا اس کاذمہ دار چینل یا اینکر نہیں ہے ، اس کا ذمہ دار میں ہوں۔فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ہم پہلے دن سے اپنے تمام اداروں کی عزت کرتے ہیں ، اداروں کے خون دینے سے ہمارا ملک محفوظ ہواہے ۔فیصل واوڈا کا کہناتھا کہ یہ بوٹ میرا بوٹ تھا ، ہائکنگ اور شکار کا بوٹ تھا میں نے جو کام کیاہے اس سے نہیں پھروں گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں