بریکنگ نیوز: تحریک انصاف کے اہم رہنما پر 8 ارب کی کرپشن کا الزام، موصوف کس اہم عہدے پر فائض ہیں ؟ عمران خان کو بڑا سرپرائز دے دیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری نے کہاہے کہ انصاف کے ایک بندے نے 8ارب روپے کی کرپشن کی ہے لیکن یہ پیسے وزیر اعلیٰ پنجاب نے نہیں لئے بلکہ تحریک انصاف کے ایک مشیر نے لئے ہیں، اس کا نام بعد میں بتاﺅں گا ۔سماءنیوز کے پروگرام میں گفتگو

کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہا کہ نواز شریف کے کھانا کھانے پر رونا پیٹنا ڈالا ہواہے توکیا نواز شریف گھر میں کھانا نہیں کھاسکتے ؟ انہوں نے کہا کہ ہماری قیادت واپس پاکستان آئے گی اور آرہی ہے ۔طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے دور میں کرپشن میں اضافہ ہورہاہے ،انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ایک بندے نے 8ارب روپے کی کرپشن کی ہے لیکن یہ پیسے وزیر اعلیٰ پنجاب نے نہیں لئے بلکہ تحریک انصاف کے ایک مشیر نے لئے ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں اس کا نام بعد میں لوںگا ، تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد کرپشن میں اضافہ ہواہے ۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق نے سکھایا ہے ،حکمرانی انتہائی سنجیدہ لوگوں کاکام ہے لیکن پاکستان میں حکومت کوایسے لوگوں کے حوالے کردیا گیاہے جنہوں نے اس کومذاق بنالیا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ فیصل واڈا نے جو کچھ کیاہے ،ایسا ہم نے کبھی بھی نہیں دیکھا تھا ، ایسے لوگ اقتدار میں آگئے ہیں جو کبھی ایسا سوچ بھی نہیں سکتے تھے ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ذمہ داری یہ بھی ہوتی ہے کہ دیگر کاموں کے ساتھ ساتھ اپنے اداروں اور لوگوں کا وقار بڑھائیں لیکن جو لوگ حکمران بن گئے ہیں ۔ ان کے لیڈر نے ان کی تربیت ہی ایسے کی ہے کہ دوسرے کوبے عزت کرنا ہے ، اس طرح تربیت نہیں کی کہ کسی کو عزت دیناہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانی انتہائی سنجیدہ لوگوں کاکام ہے لیکن پاکستان میں حکومت کو ایسے لوگوں کے حوالے کردیا گیاہے کہ جنہوں نے اس کومذاق بنالیا ہے ۔سلیم صافی کا کہناتھا کہ فیصل واوڈا صاحب بنیادی طور پر اچھے آدمی ہونگے لیکن جو بحث ہوئی تھی ،اس کو بد قسمتی سے متنازعہ بنادیا گیا ۔ انسان تلخ چکروں پر جتنی جلدی مٹی ڈالے دے اچھا ہوتا ہے لیکن ایک وفاقی وزیرکے ہاتھوں بوٹ لاکر اداروں کو بے عزت کرنے کا ایسا طریقہ ہوسکتاہے؟ جس وزیر کا کام اداروں کی عزت میں اضافہ کرنا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں