اسے کہتے ہیں کچھ بڑا کرنے کا جذبہ۔۔۔مراد سعید اب تک کتنے پیسے کما چکے ہیں؟ کپتان کا ہر رنگیلا اس کھلاڑی کے کرشموں سے پریشان

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیرمواصلات مرادسعید کا کہنا ہے کہ ہمارامشن خسارہ ختم کرکےاداروں کومستحکم کرناہے، 16 ماہ میں این ایچ اے کے ریونیومیں 25ارب روپے سے زائداضافہ کیا.انہوں نے کہاماضی کی حکومتوں نے قرضہ لے کرموٹرویزاوراہم اداروں کوگروی رکھا۔اورملکی معیشت کوتباہی کے دہانے پرچھوڑ کرگئیں۔اسلام آبادمیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ

بلین ٹری سونامی کاآغازخیبرپختونخواسے ہواتھا،ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے بلین ٹری منصوبہ وزیراعظم کے وژن کاحصہ ہے۔مرادسعیدنے کہاتحریک انصاف کلین اینڈگرین پاکستان کےلئے عملی اقدامات اٹھارہی ہے۔مراد سعید کے مطابق 16 ماہ میں این ایچ اے کے ریونیومیں 25ارب روپے سے زائداضافہ کیا۔سی پیک کے تحت مغربی روٹ منصوبے پرعملدرآمدشروع کیاگیا۔اب ہم نے نوجوانوں کوروزگار کے مواقع فراہم کرنے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بوٹ کو سیاست زدہ نہیں کرنا چاہیے، یہ پی ٹی آئی کی پالیسی اورمنشورکا پہلاجزوہے۔ان کا کہنا تھاکہ سیاسی مخالفت کو ایشو تک رہنا چاہیے، بوٹ کو سیاست زدہ نہیں کرنا چاہیے، کسی کویہ حق نہیں دینا چاہتے وہ جماعت کے اندرہویا باہروہ افواج پاکستان کوسیاست زدہ کرے، کسی کوحق نہیں کہ سیاسی اکھاڑے میں اس بوٹ کو لے آئے جوبوٹ دفاعی حصارہے اور محاذ پر ہے، کوئی بھی اس کی حوصلہ افزائی نہیں کرسکتا۔نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام ’ جیوپاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جوبوٹ ٹیبل پررکھا ہوا تھا وہ بوٹ سیاچن، ورکنگ باونڈری اورایل او سی پرہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فیصل واوڈا سمجھتے ہیں سوشل میڈیا پر ووٹ کوعزت دوکوبوٹ کوعزت دو کے بیانیے سے جوڑا جارہا ہے، سوشل میڈیا کے اس بیانیے کوقومی بیانیے سے اسی اندازسے نہیں جوڑا جاسکتا، وفاقی وزیرکو کسی ایسے عمل میں شامل نہیں ہونا چاہیے جوسوشل میڈیا کی مہم ہو۔فردوس عاشق اعوان نے کہا نے کہا کہ ن لیگ اداروں کوسیاست زدہ کرتی تھی، افواج پاکستان اورقومی سلامتی کے اداروں کوسیاست میں گھسیٹی تھی، یہ قوم کے ادارے ہیں کسی جماعت یا حکومت کے ادارے نہیں، ہمیں اداروں کوسیاست سے پاک کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں