ڈیرھ سال ہو گیا ہماری حکومت کو مگر تمہاری کارکردگی صفر بٹہ صفر ۔۔۔۔ وزیراعظم عمران خان کے سامنے کس کی شامت آگئی ، کونسی وکٹ اڑنے کا امکان ہے ؟ تازہ ترین خبر

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے سول بیوروکریسی کی ڈیڑھ سالہ کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے حکومتی فیصلوں پر عملدرآمد میں تاخیر پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نے بیوروکریسی کو حکومتی ایجنڈے کے مطابق سرکاری امور کی انجام دہی کے طریقہ کار کوآسان بنانے کیلئے تجاویز تیار

کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ہیں ، وزیراعظم نے بیوروکریسی کے رویے اور سرکاری امور میں سست روی پرتحفظات کااظہار کرتے ہوئے روایتی طرز عمل تبدیل کرنے کی ہدایت کی ہے ، اس حوالے سے وزیراعظم کے مشیر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن محمد ارباب شہزاد نے وفاقی سیکرٹریز کو وزیراعظم کے تحفظات سے آگاہ کردیا اور بیوروکریسی میں اصلاحات و بہتری لانے اور سرکاری امور کے طریقہ کار کوآسان بنانے کیلئے ایک ہفتے میں تجاویز تیار کرنے کی ہدایت کی ہے ،محمد ارباب شہزاد نے کہا حکومت کاایجنڈا ملک میں اصلاحات لاناہے اور گزشتہ ڈیڑھ سال میں حکومتی فیصلوں پر بیوروکریسی کے کام کی رفتار سست ہے ، انہوں نے وفاقی سیکرٹریز کو ہدایت کی کہ سرکاری امور کی انجام دہی کا طریقہ آسان بنانے کیلئے جامع تجاویز ایک ہفتے میں تیا رکی جائیں تاکہ انہیں منظوری کیلئے وزیراعظم کو بھجوایا جائے ۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جس راہ پر چل رہا ہے وہ تباہ کن ہے۔ عالمی اقتصادی فورم کے دوران بین الاقوامی میڈیا کونسل سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمران ہندتوا نظریے کے حامی ہیں اور اس کی وجہ سے اس ملک میں رہنے والی دیگر اقلیتوں، جیسے مسلمانوں اور عیسائیوں کو مسائل کا سامنا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت اس وقت جس راستے پر چل رہا ہے وہ اسے تباہی کی جانب لے جائے گا۔ ان کا کہنا تھا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے کشمیر کے معاملے پر بات ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں