خان صاحب سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان آپ کو اپنا بہترین دوست مانتے ہیں ،مہربانی کرو۔۔۔۔ وزیراعظم عمران خان کو’سعودی شہزادے‘کی شکایت لگا دی گئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک )میٹ ایکسپورٹرز نے وزیراعظم عمران خان کو ہزاروں جانوروں کی ایکسپورٹ سے متعلق شکایتی خط لکھا دیا۔خط میں کہا گیا کہ عرب شہزادے کو تحفے کے نام پر 3500 جانوروں کی ایکسپورٹ کی گئی ہے،میٹ ایکسپورٹر کا کہنا ہے کہ عرب شہزادوں کے نام پر جعلی پرمٹس نکال کر ایکسپورٹ ہو رہی ہے۔

رہنما میٹ ایکسپورٹرز نصیب سیفی کا کہنا ہے کہ عرب شہزادوں کے نام پرجعلی پرمٹس نکال کر ایکسپورٹ کے باعث پاکستان میں جانوروں کی دستیابی میں کمی کا خدشہ ہے، اجازت نامے فرضی ہوتے ہیں، بھیجے گئے جانور تحفہ نہیں کاروبار ہیں۔ایکسپورٹرز طارق بٹ کا کہنا ہے کہ دستاویزات کے مطابق وزیر اعظم نے گزشتہ ماہ 3500 زندہ جانوروں کی ایکسپورٹ کی اجازت دی تھی۔ایکسپورٹرز کی شکایت کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے شکایتی خط کا نوٹس لیتے ہوئے تحفے کے نام پر جانوروں کی کمرشل ایکسپورٹ روکنے کی ہدایت کی ہے۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبرکے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا بھرمیں سیاحت کے لیے حسین اور پرکشش تسلیم کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ برطانیہ کی پاکستان کے لیے ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی کا خیرمقدم کرتے ہیں، برطانیہ کا ٹریول ایڈوائزری کا فیصلہ نہایت خوش آئند ہے، وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان کا دنیا میں امیج تبدیل ہو رہا ہے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات نے کہا کہ برٹش ایئرویزکی بحالی، شاہی جوڑے کی آمد کے بعد ایڈوائزری میں تبدیلی کی گئی، یہ پرامن، روشن اور محفوظ پاکستان کی علامت ہے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دنیا بھرمیں سیاحت کے لیے حسین اور پرکشش تسلیم کیا جا رہا ہے۔برطانیہ نے پاکستان کے لیے ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی کردی۔واضح رہے کہ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ خوشخبری دیتا ہوں کہ پاکستان کے لیے ٹریول ایڈوائزری میں تبدیلی کردی گئی ہے، برطانوی شہریوں کے لیے شمالی علاقوں میں سفر بذریعہ سڑک محفوظ ہے۔برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ خوشی ہے برطانوی شہری پاکستان کو اور بہتر طرح سے دیکھ سکتے ہیں، حکومت پاکستان کی کاوشوں کی وجہ سے سیکیورٹی صورت حال بہتر ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں