آئندہ 24 گھنٹوں میں پنجاب کے کن شہروں میں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا تاہم شمال مغر بی بلوچستان، بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر بر فباری کا امکان ہے ۔

پنجاب کے چند میدا نی علا قوں میں رات کے وقت ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا جبکہ مظفر آباد میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔سکردو میں درجہ حرارت منفی 18،کا لا م منفی 14، راولا کوٹ، مری، دیر اور کوئٹہ میں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں