بریکنگ نیوز: وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے شاندار خطاب۔۔!! سینئر صحافی کامران خان بھی میدان میں آگئے، ایسی بات کہہ دی کہ اپوزیشن جماعتیں غصے سے لال پیلی ہوجائیں گی

اسلام آباد (ہاٹ لائن نیوز) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے وزیر اعظم عمران خان کے خطاب پر معروف تجزیہ کار اور سینئر صحافی کامران خان بھی میدان میں آگئے ہیں اور ایسی بات کہہ دی ہے اپوزیشن جماعتیں غصے سے لال پیلی ہو جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹس میں کامران خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کا اقوام متحدہ سے کلیدی مطالبہ غریب ملکوں سے کرپشن کے زریعے لوٹی ہوئی دولت، دنیا میں ٹیکس چوروں کی جنتوں سے ان ملکوں کو لوٹائی جاۓ جہاں سے یہ لوٹی گئی، یاد رہے پاکستان کے چوٹی کے سیاستدانوں کے اربوں ڈالرز کے غیر ممالک میں اثاثوں کا انکشاف ہو چکا ہے۔کامران خان نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں کہا کہ زبردست عمران خان ویری گڈ ،پاکستان کے وزیر اعظم دنیا سے دو ٹوک بہادرانہ مطالبہ کررہے ہیں ،پوری دنیا، بھارت کے حکام وہاں کے لیڈرز کے خلاف کشمیریوں پر بدترین مظالم جنگی جرائم کے خلاف عالمی قوانین حرکت میں لائے، ان بھارتیوں کو گرفتار کیا جائے، ان پر عالمی عدالت میں مقدمات چلیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں