موٹر وے پولیس بازی لے گئی۔۔!! دو روز قبل ایک خاتون کے ساتھ پیش آنے والا حیران کُن واقعہ

لاہور (ہاٹ لائن نیوز) موٹر وے پولیس کی فرض شناسی، خاتون کو قیمتی سامان واپس کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق موٹروے پولیس کی فرض شناسی کا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں خاتون کو اس کے گشمدہ زیورات اور فون ڈھونڈ کر واپس لوٹا دیا گیا۔موٹر وے پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ موٹروے پولیس کو خانیوال کے نزدیک بس میں زیورات کی گمشدگی کی اطلاع ملی تھی۔ موٹروے پولیس کی جانب سے مطلوبہ بس کو تلاش کیا گیا اور موبائل فون اور گمشدہ زیورات ڈھونڈ کر مذکورہ خاتون کے حوالے کیے گئے۔زیورات واپس ملنے پر خاتون نے موٹروے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ماضی میں موٹر وے پولیس کی جانب سے اسی نوعیت کے فرض شناسی کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں۔ گذشتہ ماہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نارتھ زون کے افسران کی ایمانداری اور فرض شناسی ، دورانِ سفر گُم ہونے والے قیمتی سامان سے بھرا بیگ جس کی مالیت 46900/-روپے تھی برآمد کرکے خاتون مسافر کے حوالے کر دیا ۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نارتھ زون افسران کی ایمانداری اور فرض شنا سی ، دورانِ سفر گُم ہونے والے قیمتی سامان سے بھرا ہوا بیگ جس کی مالیت مبلغ 46900/- روپے تھی برآمد کرکے خاتون مسافر کے حوالے کر دیا ۔ خاتون براستہ جی ٹی روڈ ہائی ایس وین میں جہلم سے راولپنڈی سفر کررہی تھی گوجر خان پہنچنے پر مذکورہ ہائی ایس وین کے ڈرائیور نے مسافروں کو ایک اور ہائی ایس وین میں منتقل کردیا اور سامان کی منتقلی کے دوران اس کا قیمتی سامان سے بھرا بیگ کہیں گُم ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں