پاکستان میں کورونا سے مزید 47 ہلاکتیں، 1745 نئے کیسز بھی رپورٹ

Spread the love

ملک میں کورونا سے مزید 47 افراد انتقال کرگئے اور 1745 نئے کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 35839 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1745 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس سے 47 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 11204 ہو گئی ہے اور مجموعی کیسز 5 لاکھ 28891 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 34916 ہے۔

اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 2075 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 482771 ہوگئی ہے۔

صوبوں کی صورتحال
سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 239186 ہوگئی ہے جب کہ 3855 افراد اب تک انتقال کرچکے ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 152158 ہے اور 4523 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جاچکے ہیں جبکہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 18696 اور ہلاکتیں 192 ہوچکی ہیں۔

خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 64651 اور 1823 ہلاکتیں ہوچکی ہیں جبکہ آزاد کشمیر میں 8753 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 248 افراد انتقال کرگئے۔

اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 4899 اور 102 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 40548 ہے اور اب تک 461 مریض انتقال کرچکے ہیں۔

Viagra générique 50mg. Achat illégal de viagra sans ordonnance. cialispascherfr24.com Achat générique de Viagra.