مختلف موضوعات پر سخت مؤقف رکھنے والے معروف مصنف خلیل الرحمان قمر ایک مرتبہ پھر سے تنقید کی زد میں ہیں۔
خلیل الرحمان قمر حال ہی میں ایک مقامی نجی ٹی وی چینل کے ٹاک شو میں شریک ہوئے اور اس دوران چار شادیوں سے متعلق مباحثے کے دوران ان کی ایک خاتون سماجی کارکن اور مہمان ایلیا زہرہ سے اختلاف پر تکرار ہوگئی اور وہ شو چھوڑ کر چلے گئے۔
میزبان کی جانب سے احترام سے بات کرنے کی تاکید کرنے پر خلیل الرحمان شو چھوڑ کر چلے گئے ۔
چینل کے عملے کی جانب سے مصنف کو واپس لانے کی بھی کوشش کی گئی لیکن خلیل الرحمان قمر واپس آنے پر رضامند نہ ہوئے۔
عد ازاں سماجی کارکن ایلیا زہرہ نے بھی ٹی وی پر پیش آنے والے واقعے اور خلیل الرحمان کے لب ولہجے کے متعلق ٹوئٹ کی۔
ایلیا زہرہ کے مطابق خلیل الرحمان نے ان کے لیے ’را‘ کا ایجنٹ اور غیر اخلاقی لفظوں کا استعمال کیا۔
ایلیا کی ٹوئٹ کے بعد ٹوئٹر پر خلیل الرحمان قمر کے خاتون کے لیے استعمال کیے گئے نامناسب لب ولہجے کے خلاف رد عمل کا اظہار کیا جارہا ہے۔
ایک صارف کا مصنف پر تنقید کرتے ہوئے
Just had a horrible encounter with toxic masculinity. Khalilur Rehman Qamar lost his marbles during a talk show when I called him out over his hateful rhetoric. He left the show while yelling at the top of his lungs. Called me a RAW agent and spewed sexist slurs pic.twitter.com/KPAKHqXv1k
— Ailia Zehra (@AiliaZehra) February 19, 2021
ایک صارف کا مصنف پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خلیل الرحمان کو کچھ آداب سیکھنے چاہئیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ ان کے پاس اس سوال کا جواب نہیں ہے۔
Just had a horrible encounter with toxic masculinity. Khalilur Rehman Qamar lost his marbles during a talk show when I called him out over his hateful rhetoric. He left the show while yelling at the top of his lungs. Called me a RAW agent and spewed sexist slurs pic.twitter.com/KPAKHqXv1k
— Ailia Zehra (@AiliaZehra) February 19, 2021
ایک صارف نے ایلیا کی حمایت کرتے ہوئے ٹوئٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے افسوس ہے کہ آپ کو اس صورتحال کا سامنا کرنا پڑا لیکن درحقیقت مجھے خوشی ہے انہیں شو سے جانا پڑا، کتنا بیوقوف آدمی ہےحتیٰ کہ انہیں گفتگو کے لیے بلایا ہی کیوں جاتا ہے ان چینلز کو تنازعات کی تلاش رہتی ہے۔
I’m sorry that you had to face this but To be honest I’m also happy that he had to leave. What a stupid man god. Why is he even called to speak on this? These channel walas are only looking for some controversy.
— Tooba Syed ☭ 🍞🌹#AuratAzadiMarch2021 (@Tooba_Sd) February 19, 2021
طوبیٰ نامی ایک صارف کا کہنا تھا کہ اس شخص کو ٹاک شو میں آنے کی اجازت کیوں دی جاتی ہے؟
خیال رہےکہ یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ جب معروف مصنف خلیل الرحمان قمر اپنے سخت لب و لہجے کی وجہ سے تنقید کی زد میں ہیں۔
انہوں نے گزشتہ برس بھی نجی ٹی وی کے پروگرام میں سماجی کارکن ماروی سرمد کے ساتھ عورت مارچ کے معاملے پر بحث کے دوران سخت گفتگو کی تھی جس پر انہیں سوشل میڈیا پر بھی شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
And when you wake up in the middle of a dream you can go back to sleep and it continues. cialis 20mg Weird stuff.