سندھی ٹوپی اجرک کا دن بھرپور جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے

سندھی ٹوپی، اجرک کا دن بھرپور جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے اور اس موقع پر مختلف ثقافتی و سماجی تنظیموں کے جانب سے ریلیاں نکالی جارہی ہیں۔

سندھی کلچر ڈے کے موقع پر اجرک اور سندھی ٹوپیوں کی مانگ بڑھ گئی اور لوگوں کی بڑی تعداد اجرک اور ٹوپیاں خرید رہی ہے۔
سندھ کے مختلف شہروں میں سماجی و سیاسی تنظیموں اور پریس کلب کے تعاون سے راگ و رنگ کی محفل، مشاعرہ ، لوگ گیتوں پر رقص کی تقاریب جاری ہیں۔
سندھی کلچر ڈے کے موقع پر ریلیاں بھی نکالی جارہی ہیں جبکہ مختلف اسکولوں اور مقامات پر وقار تقاریب کا بھی انعقاد کیا گیا ہے۔
کراچی میں پریس کلب کے باہر موٹرسائیکل اور گاڑیوں کا قافلہ پہنچے گا جہاں ثقافتی گیتوں پر رقص کیا جائے گا، بدین میں ثقافتی دن کے موقع پر منعقد کی جانے والی بچوں کی کیٹ واک نے تو میلہ ہی لوٹ لیا۔
حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور میرپورخاص سمیت دیگر شہروں کی طرح ٹھٹھہ میں بھی یوم ثقافت سندھ منانے کی تیاریاں عروج پر پہنچ ہیں، مختلف سیاسی و سماجی تنظیموں اور پریس کلب کے مشترکہ تعاون سے مچھ کچہری کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء نے اجرک اور سندھی ٹوپی پہن کر شرکت کی۔
اس موقع پر راگ میں ڈوب کر شرکاء کے پاؤں بے اختیار تھرکنے پر مجبور ہوگئے جبکہ مختلف شعراء نے اپنے کلام پیش کر کے داد بھی وصول کی، تقریب میں کراچی میں واقع امریکن قونصلیٹ کے تین رکنی وفد نے بھی شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں