تین خواتین کے قاتل کی کہانی سامنے آگئی

پشاور(ہاٹ لائن)صوبائی دارالحکومت میں تین خواتین کے اندھے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا۔ افغان مہاجر نے بیوی اوردوجواں سال بیٹیوں کوغیرت کے نام پرقتل کیا۔ایک ملزم گرفتار کرلیاگیا۔
پشاورکےعلاقے تہکال میں اٹھارہ اکتوبر کو کھیتوں سے ملنے والی تین خواتین کی مسخ شدہ لاشوں نے پولیس کو چکرا کررکھ دیا تھا۔ پولیس کی تحقیقات کے دوران گرفتار کیے گئے ایک مشکوک افغان مہاجرنےدوران تفتیش سب کچھ اگل دیا۔
پولیس کے مطابق افغان مہاجر حسن گل نے غیرت کے نام پر بیوی اور دو بیٹیوں کو ز ہر دیکرمارا اورپھر ان کی لاشیں جلا
ڈالیں۔قتل میں ایک خاتون سمیت چارملزمان شامل ہیں ۔ مرکزی ملزم حسن گل اور اس کے دو بھائی افغانستان فرار ہوچکے ہیں۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم واردات کے بعد اپنی گاڑی لینے افغانستان سے واپس آیا تھا۔