فلم مالک کے لئے ایک بار پھرخطرےکی گھنٹی

اسلام آباد( ہاٹ لائن ) حکومت نے فلم مالک میں قابل اعتراض مناظر کی نشاندہی کردی۔ حکومتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی گئی۔
جسٹس گلزار احمد کی سر براہی میں تین رکنی بینچ نے فلم مالک کی نمائش پر پابندی کیلئے حکومتی اپیل پر سماعت کی۔ دوران سماعت فلم کے قابل اعتراض مناظر پر مبنی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی گئی۔ جسٹس عمر عطاء بندیال نے فلم کے پروڈیوسر عاشر عظیم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی رپورٹ آ چکی ہے، حکومتی رپورٹ پر آپ بھی اپنا موقف دیں ۔ جس پرعاشر عظیم نے کہا کہ ان کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم بیمار ہیں۔ وکیل کی بیماری کے باعث سماعت ملتوی کی جائے۔عدالت نے مقدمے کی سماعت دو ہفتوں کیلئے ملتوی کر دی۔