عمران خان کا دبنگ اعلان

مالاکنڈ(ہاٹ لائن )عمران خان کاکہنا ہے کہ نواز شریف فوج کے لئے خطرہ بن گئے ہیں ۔ پہلے تووہ جد ہ بھاگ جاتے تھے اب دوبارہ بھاگنے کاموقع نہیں ملے گا ۔
ہم 2نومبر کو کشتیاں جلا کر10لاکھ لوگو ں کے ساتھ اسلام آباد پہنچیں گے اور تب تک رہے گے جب تک نواز شریف تلاشی نہیں دیتے۔ہم دو قومی نظریے کا پاکستان بنانا چاہتے ہیں اوراب کرپشن کے بادشاہو ں کے خلا ف کھڑا ہو نے کا وقت آگیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد کا میچ سب سے بڑا ہے اور اس میں پاکستان کے نوجوانوں کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا۔ عمران خان نہ کبھی جھکا اور نہ پاکستانی قوم جھکے گی۔زندگی کے 21سال میدان میں گزرے اور بڑے بڑے مشکل میچ کھیلے۔ انہوں نے پاکستان کی سب سے بڑی بیماری آ صف زرداری کوقرار دیتے کہا کے مولانا فضل الرحمان،اسفندیارولی اور دیگر اپوزیشن رہنما نواز شریف کے ساتھ ہیں تاہم اگر حکمراں کرپشن کریں تو ملک کا کوئی مستقبل نہیں ہو سکتا۔مزید بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے نواز شریف پر ترس آرہا ہے ۔میں تو دھرنے کے لئے عوام تیار کرنے آیا تھا مگر یہاں تو عوام پہلے سے تیا ر بیٹھی ہے۔10سال پہلے چھوٹا سا کنٹریکٹر امیر مقام آج ارب پتی ہے اور انہوں نے مولانا فضل الرحمان کو 12کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہا کہ کرپٹ مافیا نوازشریف کا ساتھ دے رہی ہے ۔