لال حویلی خالی کرو ، میرا جنازہ ہی نکلے گا ، شیخ رشید

راولپنڈی(ہاٹ لائن) شیخ رشید کی لال حویلی خالی کرنےکا حکم آگیا ۔ لال حویلی کےخلاف محکمہ اوقاف نےفیصلہ سنادیا۔
محکمہ اوقاف کے مطابق لال حویلی کو15روزمیں خالی کیاجائے۔ فیصلے میں بتایاگیاہےکہ ریکارڈمیں لال حویلی کاکوئی اکاؤنٹ نہیں۔ محکمہ اوقاف کے اس فیصلے پر شیخ رشید نے کہاکہ یہ پریشان حال لوگ ہیں۔ انتظامیہ تندوروں کوبھی بندکررہی ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ پش اپس سےڈرنے والی حکومت لال حویلی بندنہیں کرسکتی۔ انھوں نے دعوی کیاکہ صرف اسلام آبادنہیں راولپنڈی کوبھی بندکریں گے۔ انھوں نے بھرپورعزم کے ساتھ کہاکہ حکومت میں طاقت ہی نہیں کہ لال حویلی خالی کروائے۔ شیخ رشید نے زوردے کر کہاکہ لال حویلی سے میراجنازہ نکلےگا،خود کبھی نہیں نکلوں گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ لال حویلی ہماری ذاتی ملکیت ہے،کس چیزکی قیمت اداکریں؟۔