پھر دھرنا ،پھر لائن آف کنٹرول پر حالات خراب کئے جا رہے ہیں،عمر شاہ بخایر

پاکپتن( بیورو رپورٹ )احتجاج کا وقت قریب آتے ہی لائن آف کنٹرول پر جان بوجھ کر حالات خراب کئے جارہے ہیں لاہور سے چلنے والا قافلہ لاکھوں افراد میں تبدیل ہوجائے گا اسلام آباد دھرنے میں قوم کے مستقبل کا فیصلہ ہوگاان خیالات کا اظہار انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کے ضلعی صدر عمر شاہ بخاری نے جاری کئے گئے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ کارکنان کو گرفتار کرنے کےلئے بڑے پیمانوں پر کاروائی کرنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے اگر کارکنوں پر تشدد کیا گیا یاانہیں گرفتار کیا گیا تو دما دم مست قلندر ہوگا عمر شاہ بخاری نے کہا کہ لاکھوں نوجوان قافلے میں شریک ہونگے اور اسلام آباد دھرنے میں قوم کے مستقبل کا فیصلہ ہوگا 27اکتوبر کو داتا دربار لاہور سے لانگ مارچ کا ساتھ دیں گے اس سلسلہ میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔