جاہل جرگے کے حکم پر میاں بیوی کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) جاہلیت کا دور ابھی بھی ختم نہیں ہوا۔ کراچی کے علاقے شاہ لطیف میں غیرت کے نام پر میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق شاہ لطیف کے علاقے میں جرگے کے حکم پر میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دونوں نے چند ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی جس سے لڑکی کے رشتے دار ناخوش تھے ، شادی کا معاملہ جرگے میں چلا گیا جہاں جرگے نے میاں بیوی کو قتل کرنے ککا حکم دیا۔پولیس کا مزید کہنا ہے کہ آج لڑکی کے رشتے داروں نے جوڑے کو قتل کیا اور فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جرگے میں شامل افراد کو بھی گرفتار کرنے کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئی ہیں اور مقتولین کی لاشیں قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہیں۔