پی ٹی آئی کا گرفتاریوں کیخلاف پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ

2نومبر پاکستان کی تاریخ کا یادگار اور نواز شریف کے استعفے کا دن ہوگا ‘مظاہرین
لاہور(ہاٹ لائن ) اسلام آباد میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے بعد پی ٹی آئی لاہو رکے کارکن بھی میدان میں نکل آئے ،پریس کلب کے باہر ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ ۔ تفصیلا ت کے مطابق گزشتہ روز اسلام آباد میں تحریک انصاف کے ورکرز کنونشن کے دوران پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کے کارکنوں اور رہنماﺅں کی گرفتاریوں کے خلاف تحرےک انصا ف لاہو رکے کارکن غم وغصے کے عالم میں سڑکوں پر نکل آئے اور لاہورپریس کلب کے باہر جمع ہو کر ٹائر جلا کر احتجاجی مظاہرہ کیا اوراس مو قع پر مظاہرین نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی ۔