ساہیوال کول پاور پراجیکٹ سے روزگار بڑھے گا اور اندھیرے دور ہوں گے: شہباز شریف

لاہور (ہاٹ لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ساہیوال کول پاور پراجیکٹ اور سی پیک جیسے منصوبوں سے دوست خوش اور دشمن پریشان ہیں ، انتہائی تیز رفتار یہ منصوبہ 30 جون 2017ء کو مکمل ہو جائے گا ۔
وزیرا علیٰ شہباز شریف ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کا دورہ کرنے پہنچے تو ان کے ساتھ چین کے سفیر سن ویڈانگ اور چینی قونصل جنرل یو بورن بھی ساتھ تھے ۔ چینی کمپنیوں کے ماہرین نے منصوبے پر ہونے والی تیز رفتار پیش رفت کے بارے میں بریفنگ دی ۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا منصوبے کی تکمیل سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی ہو گی ، روزگار بڑھے گا اور اندھیرے دور ہوں گے ۔ شہبازشریف نے سپیشل پروٹیکشن یونٹ کے دستوں کی آزمائشی مشقوں کا معائنہ بھی کیا ۔