گرفتاریوں کا خوف ، پی ٹی آئی قیادت غائب

ڈسکہ(نامہ نگار) گرفتاریوں کاخوف،پی ٹی آئی کی قیادت کارکنوں کو بے یارو مددگار چھوڑ کر فرار ہوگئی کارکنان پریشان ڈیرے ویران سرکل بھرکی پولیس نے 2نومبرکو اسلام آباد میں ہونیوالے پاکستان تحریک انصا ف کے دھرنا کو روکنے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنوں کی لسٹیں تیار کرلی ہیںاور آئند ایک یا دو دن میں ان کی پکڑ دھکڑ کر سلسلہ بھی شروع ہوجائیگا پاکستان تحریک انصاف کی قیادت جنہوں نے اپنے ڈیروں اور علاقہ بھر کی اہم شاہراہوں پر بڑی بڑی فلیکس ‘بینرز اور بورڈ آویزاں کئے ہیں وہ گرفتاریوں کے ڈر سے علاقہ بھرسے غائب ہوگئے ہیں اور ان کے ڈیرے ویران ہوگئے ہیں قیادت اپنے کارکنوں کو بے یارومددگار چھوڑ گئے ہیں قیادت کے فرارہونے سے کارکنانوں میں مایوسی چھا گئی ہے اور کارکنان پریشان ہیں کہ اگر قیادت گرفتاریوں کے ڈر سے ہمیں چھوڑکر فرارہوگئی ہے تو ہم دھرنا میں کیسے جائیں ہماری قیادت صرف ٹکٹوں والی قیادت ہے ان کو صرف ایم این اے اور ایم پی اے کی ٹکٹیں چاہیے باقی انہیں کچھ نہیں چاہیے گرفتاریوں کیلئے انہوںنے کارکنوں کو آگے رکھا ہوا ہے پولیس ذرائع کے مطابق آئندہ ایک یا دو دن میںاسلام آباد دھرنے کو روکنے کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہوجائیگا اور گرفتاریوں کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں