دنیا کا سب سے مہنگا برگر تیار ، قیمت کتنی اورتیار ی میں کون کون سی اشیاءاستعمال ہوئیں ؟ جانئے

ہالینڈ(ہاٹ لائن ) ایک کمپنی ’ ڈی ڈالنٹس‘ نے دنیا کا سب سے مہنگا برگر تیار کرلیا ہے جس کی قیمت ساڑھے نو لاکھ روپے ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق گولڈن بوائے نامی اس برگر میں مہنگی ترین اشیا شامل کی گئی ہیں اور اسے سونے کے ورق میں لپیٹا گیا ہے جبکہ اس برگر کی تیار ی میں بڑا کیکڑا، وائٹ ٹرفل اور دیگر اجزا شامل کیے گئے ہیں۔ اس مہنگے ترین برگر کا گوشت جاپان سے منگوایا گیا ہے جبکہ بن کو شیمپیئن شراب میں ڈبو کر خشک کیا جاتا ہے، برگر
میں زعفران بھی ڈالے گئے ہیں اور اس میں بطخ کے انڈوں سے تیار کردہ مایونیز بھی ڈالی جاتی ہے جبکہ آخر میں بھی برگر کو شراب کی دھونی دی جاتی ہے۔ڈی ڈالنٹس کے مالک رابرٹ جان ڈی وین نے کہا ہے کہ میں بہت وزنی برگر کے بجائے ایک چھوٹا لیکن مہنگا ترین برگر بنانا چاہتا تھا تاکہ اسے کوئی عام آدمی آسانی سے کھا سکے اور میں اس مہنگے ترین برگر کی آمدنی غریب ممالک میں پانی کے منصوبوں پر عطیہ کرنا چاہتا ہوں۔خیا ل رہے کہ گولڈن بوائے کو کھانے کے لیے آرڈر کم سے کم دو ہفتے قبل دینا ہو گا۔