رابی پیرزادہ نے بکرے کی بجائے بیل کیوں خریدا؟ وجہ بتادی

لاہور(ہاٹ لائن) شوبز کی دنیا سے کنارہ کشی کرنے والی سابقہ اداکارہ رابی پیرزادہ نےعید الاضحیٰ کے لئے قربانی کے بیل خریدا اور اس کے ساتھ اپنی تصاویر پوسٹ کیں، رابی پیرزادہ نے قربانی کے لئےبکرے کی جگہ بیل لینے کی وجہ بھی بیان کی۔تفصیلات کےمطابق شوبز کی دنیا کو خیر آباد کہنے والی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ کی نئی تصاویر ٹویٹر پر وائرل ہوئیں،تصاویر میں ان کو قربانی کے لئے خریدے گئے بیل کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے،بیل خریدنے کی وجہ بتاتے
ہوئے رابی پیرزادہ کا کہناتھاکہ اس بار بکرے کی بجائے بیل اس لئے خریدا تاکہ گوشت زیادہ گھروں کو تقسیم کیاجاسکے۔سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ ٹوئٹر پر رابی نے ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’کسی نے کہا کہ مسلمان بڑے ظالم ہیں، ہر عیدالاضحیٰ پر لاکھوں جانور مار کر کھا لیتے ہیں، تو جواب آیا پوری دنیا میں روز کئی ربسٹورنٹت اور بڑی بڑی فوڈ چینز والے جانور مار کر لوگوں کو مہنگے کھانے کھلاتے ہیں، مسلمان یہ جانور ذبح کر کے غریبوں کا پیٹ بھرتے ہیں، اسلام مکمل ضابطۂ حیات ہے۔ الحمد لِلّٰہ۔‘انہوں نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں اپنے قربانی کے جانور سے متعلق لکھا ہے کہ ’میری گائے بہت مہنگی اور بڑی نہیں، اتنے پیسوں میں بڑا بکرا لے کر شو آف کرنے سے اچھا تھا میں گائے لے کر زیادہ گھروں تک گوشت بانٹ سکوں۔‘’اللّٰہ تعالیٰ میری نیت اور میری قربانی قبول فرمائیں۔ آمین۔‘ کسی نے کہا مسلمان بڑے ظالم ہیں ہر عیدالاضحیٰ پر لاکھوں جانور مار کر کھا لیتے ہیں۔ تو جواب آیا پوری دنیا میں روز کئ رسٹورنٹ اوربڑی بڑی فوڈ چینز والے جانور مار کر لوگوں کو مہنگے کھانے کھلاتے ہیں۔ مسلمان یہ جانور ذبح کر کے غریبوں کا پیٹ بھرتے ہیں۔