ہر وقت نیند اور تھکن محسوس ہوتی ہے تو.. 5 کھانے جو سستی ختم کرتے ہیں، جانیے ماہرین کیا کہتے ہیں؟

کچھ لوگوں کو وقت بے وقت جمائی آتی ہے جس کہ وجہ سے کوئی کام کرنا مصیبت بن جاتا ہے یہاں تک کہ کسی اہم میٹنگ اور کام. کے دوران بھی نیند کا غلبہ ہونے لگتا ہے۔ کورونا کی وبا کے دوران بار بار لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں میں بے وقت سونے کی عادت مذید بڑھ گئی ہے۔ اس آرٹیکل میں آپ کو چند ایسی غذاؤں کے بارے میں بتایا جائے گا جو ماہرین کے مطابق بے وقت کی نیند روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں اور جسم کو توانائی بخشتی ہیں وٹامن سی وٹامن سی جسم کو توانائی بخشنے کے ساتھ ساتھ فعال رکھتا ہے۔ وٹامن سی قوت مدافعت اور ہاضمے کے نظام کو بھی سست نہیں پڑنے دیتا۔ ایک عام. غلط فہمی ہے کہ وٹامن سی کو سٹرس پھلوں یعنی لیموں، کینو وغیرہ سے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے جبکہ ہری مرچیں وٹامن سی سے بھرپور ہوتی ہیں ایک تہائی حصہ پھل ماہرین کے مطابق کھانے کی پلیٹ کا ایک تہائی حصہ پھلوں کے لیے مخصوص کردیا جائے تو یہ معدنیات، وٹامنز اور فائٹو کیمیکلز کی وافر مقدار دے کر توانائی کو بلند ترین سطح پر پہنچا دیتے ہیں جس سے جسم سے تھکاوٹ اور سستی کا احساس جاتا رہتا ہے پھلیاں پھلیاں تھکاوٹ دور کرنے والے آئرن اور میگنیشیم کے حصول کا ایک بڑا زریعہ ہیں اور معدنیات سے بھی بھرپور ہیں کیفین دوپہر کے وقت ممکن ہو تو 20 منٹ ضرور لیٹیں کیوں کہ یہ تھکاوٹ کا احساس کم کرے گا اور کیفین کی تھوڑی مقدار لیں جس میں ایک کپ چائے یا کافی لی جاسکتی ہے۔ ہلکے سے آرام کے بعد چائے پینا تھکاوٹ اور نیند کو بھگا دے گا گوشت گوشت آئرن کا ایک بہت بڑا زریعہ ہیں۔ تحقیق کے مطابق 27 فیصد خواتین میں آئرن کی کمی ہوتی ہے جس کی وجہ سے خون میں کمی اور ہر وقت تھکن کا احساس رہتا ہے۔ سرخ گوشت کے علاوہ مچھلی اور مرغی کا گوشت بھی کھایا جاسکتا ہے