بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کیلئے کمی

معیشت سے متعلق دن 29جولائی کی چند اہم خبروں کا احوال۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اگلے ایک مہینے کے لیے بجلی کی قیمت 21 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی ہے۔ فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

جعلساز مختلف طریقوں سے آپ سے آپکی ذاتی معلومات جیسے کہ اے ٹی ایم کارڈ، شناختی کارڈ اور بینک اکاونٹ نمبر لے کر آپ سے فراڈ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

افغان طالبان نے پاکستان کی تجارتی اشیاء کیلئے کسٹم ٹیرف جاری کردیا، جس سے تاجروں کو دوہرا ٹیکس دینا پڑے گا۔

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا، فی تولہ سونا 200 روپے اور فی اونس سونا 3 ڈالر مہنگا ہوگیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بدھ 28 جولائی کو کاروباری دن کے اختتام پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 50 پیسے اضافے کے بعد 161.90 تک جاپہنچا۔

وزارتِ تجارت نے چین کو چاول برآمد کرنے کے معاملے پر وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ چین نے پاکستانی چاول کی برآمدات پر پابندی نہیں لگائی۔