بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی کے گھر خوشیاں ہی خوشیاں ، ہر طرف سے مبارکبادیں

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی اداکارہ ہما قریشی آج اپنا 35 واں یوم پیدائش منا رہی ہیں۔اس موقع پر ان کے مداح اپنی مقبول اداکارہ کو بہت ساری مبارکباد دے رہے ہیں۔ اداکارہ کی پیدائش 28 جولائی 1986 کو دہلی میں پیدا ہوئیں تھی۔اداکار عامر خان ے ساتھ ایک اشتہاری فلم میں کام کا چانس ملنے کے بعد وہ لوگوں میں مقبول ہو گئیں۔بھارتی نجی ٹی وی چینل کی ویب رپورٹ کے مطابق فلم ’گینگ آف واسع پور ‘ سے مشہور ہونیوالی اداکارہ ہما قریشی نے دہلی یونیورسٹی کے گارگی کالج سے گریجویشن کرنے کے بعد اداکاری کے اپنے عزم کی طرف قدم بڑھایا تھا۔ وہ کئی تھیٹر گروپ سے وابستہ تھیں۔اداکارہ ہما قریشی کے والد سلیم قریشی کا ریسٹورنٹ کا بزنس ہے۔ اداکارہ کو پیسے کی کوئی پریشانی نہ تھی وہ بھی زیادہ تر نوجوانوں کی طرح فلموں میں اپنی قسمت آزمانے کے لئے ممبئی گئیں۔ وہ 2008 میں ممبئی پہنچیں اور کئی فلموں کے لئے آڈیشن دیئے۔ کافی مشقت کے بعد، ہما قریشی کو بھارت کے ایک مشہور صنعتی گروپ کے کچھ پروڈکٹس کے لئے شوٹ کرنے کا موقع ملا۔ہما قریشی کی زندگی میں پھر وہ لمحہ آیا، جس کا انہیں کافی لمبے عرصے سے انتظار تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں عامر خان کے ساتھ ایک موبائل فون کا ایک ایڈ شوٹ کرنے کے لئے منتخب کیا گیا۔ وہ اس اشتہار سے لوگوں کی نظروں میں آئیں۔ پھر انہوں نے بالی ووڈ کے ’کنگ خان‘ شاہ رخ خان کے ساتھ ایک اشتہار کیا۔ اس کے بعد انہیں کئی طرح کے اشتہار ملنے لگے۔ ایک بار جب ہما قریشی کسی موبائل کا اشتہار شوٹ کر رہی تھیں، تب انوراگ کشیپ کی نظر ان پر گئی۔ وہ ہما قریشی کی اداکاری سے متاثر نظر آئے۔ انوراگ کشیپ نے انہیں اپنی فلم میں لینے کی بات کہی۔اداکارہ ہما قریشی نے اس بات پر زیادہ غور نہیں کیا تاہم آخرکار انہیں فلم ‘گینگ آف واسع پور‘ کے لئے منتخب کرلیا گیا۔ فلم میں نواز الدین صدیقی کے ساتھ ان کی کیمسٹری کو ناظرین نے کافی پسند کیا۔ وہ لوگوں کے درمیان مشہور ہوگئیں۔ آج ہر کوئی ان کی اداکاری کی تعریف کرتا ہے۔ وہ ’جالی ایل ایل بی-2‘، ’کالا‘، ’بدلاپور‘ سمیت کئی ہٹ فلموں میں نظر آچکی ہیں۔