بندر کی اپنے بچے کو نہلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل،صارفین کے دلچسپ تبصرے

لاہور(ہاٹ لائن) سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو گئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مادہ بندر اپنے بچے کو نہلا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق بندر ایک ایسا جانور ہے جس کی حرکتیں اکثر و بیشتر لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خاصی وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مادہ بندر کس طرح ندی پر بیٹھی اپنے بچے کو نہلا رہی ہے۔مادہ بندر بچے کے منہ پر پانی ڈال رہی ہے جبکہ بچہ پانی سے مسلسل نکلنے کی کوششوں میں مصروف ہے۔ وائرل ویڈیو پر کئی صارفین نے حیرانی کا اظہار کیا جبکہ متعدد نے اس پر اپنے تبصرے پیش کیے۔گزشتہ روز شیئر کی جانیوالی ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں