گزشتہ 24 گھنٹوں میں ساڑھے 4 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد(ہا ٹ لائن نیوز) پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے، گزشتہ روز مثبت کیسز کی شرح 8.46 فیصد رہی۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 65 مریض انتقال کر گئے جس کے بعد کرونا وائرس سے مجموعی اموات کی تعداد 23 ہزار 360 ہوگئی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 4 ہزار 950 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، ملک میں کووڈ 19 کے مجموعی کیسز کی تعداد 10 لاکھ 29 ہزار 811 ہوگئی۔

ملک میں کرونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد 66 ہزار 287 ہے جبکہ صحت یاب مریضوں کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 40 ہزار 164 ہوچکی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 58 ہزار 479 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک ملک میں 1 کروڑ 59 لاکھ 95 ہزار 153 کووڈ 19 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8.46 فیصد رہی، ملک بھر کے 631 اسپتالوں میں کرونا وائرس کے 3 ہزار 187 کیسز تشویشناک حالت میں ہیں۔

این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کرونا وائرس کے لیے مختص 39 فیصد وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں، لاہور میں 21 فیصد، پشاور میں 28 فیصد اور کراچی میں 18 فیصد وینٹی لیٹرز زیر استعمال ہیں۔

پشاور میں 33 فیصد آکسیجن بیڈز کرونا وائرس مریضوں کے زیر استعمال ہیں، ایبٹ آباد میں 45 فیصد، کراچی میں 55 فیصد اور گلگت میں 39 فیصد آکسیجن بیڈز زیر استعمال ہیں۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں رپورٹ شدہ کرونا وائرس کیسز میں سے سندھ میں 3 لاکھ 80 ہزار 93، پنجاب میں 3 لاکھ 56 ہزار 211، پختونخواہ میں 1 لاکھ 43 ہزار 637، اسلام آباد میں 87 ہزار 304، گلگت بلتستان میں 8 ہزار 906 اور بلوچستان میں 30 ہار 289 کرونا کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

ویکسی نیشن کی صورتحال

ملک میں اب تک 2 کروڑ 33 لاکھ 35 ہزار 634 افراد کو ویکسین کی ایک ڈوز جبکہ 63 لاکھ 12 ہزار 421 افراد کو ویکسین کی دونوں ڈوزز لگائی جا چکی ہیں۔