متھیرا کاوزیر اعظم سےبڑا مطالبہ

(ہاٹ لائن نیوز)اداکارہ و ماڈل متھیرا نے ملک میں بڑھتے جنسی زیادتی کیسز کے پیشِ نظر وزیراعظم عمران خان سے متاثرہ خواتین کو جلد از جلد انصاف دلوانے کا مطالبہ کردیا۔

اداکارہ و ماڈل متھیرا نے ملک میں بڑھتے جنسی زیادتی کیسز کے پیشِ نظر وزیراعظم عمران خان سے متاثرہ خواتین کو جلد از جلد انصاف دلوانے کا مطالبہ کردیا ۔اُنہوں نے اپنی سوشل میڈیا پر پوسٹ میں وزیراعظم عمران خان سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ براہِ کرم! ہم سبھی خواتین کیلئے انصاف چاہتے ہیں ۔ہمیں انصاف دیں ،کیونکہ ہم اب دوسرا ہیش ٹیگ نہیں چاہتے ۔