اشتہاری بیٹے کو پناہ دینے پر باپ کیخلاف مقدمہ درج

ڈسکہ(نامہ نگار) اشتہاری بیٹے کو پناہ دینے پر باپ کیخلاف مقدمہ درج تھانہ بمبانوالہ پولیس کو مخبرخاص نے اطلاع دی کہ پولیس کو مطلوب اشتہاری ملزم محمد اعظم کو اس وقت اس کے باپ محمد ریاض نے موضع کوٹلی خانوں میں پناہ دی ہوئی ہے پولیس نے چھاپہ ماراتو محمد ریاض نے پولیس آگئی کا شور مچادیا جس سے اشتہاری ملزم فرارہونے میں کامیاب ہوگیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے