پریشان ناں ہوں یہ نیا لوگو اور نئی ایپ جاز کیش ہی ہے

آج تقریبا ایک ہفتہ کے بعد جاز کیش استعمال کرنیکے لیے موبائیل پر سرخ لوگو جاز کیش کی ایپ ڈھونڈھ رہے کہ مل نہیں رہی، پہلے ایسے لگا کے شاید کسی بچے نے موبائیل فون استعمال کرتے ڈیلیٹ کر دی ہے، لیکن پھر جب تھوڑا غور کیا تو پتا چلا کے ایپ نے اپنا رنگ ڈھنگ سارا بدل لیا ہےاب سرخ اور پیلے کی جگہ بلیک اینڈ وائٹ نے لے لی ہے، بلیک بیک گراؤنڈ وائیٹ بڑے بڑے حروف ہیں، کوشش اچھی ہے، دیکھتے ہیں عوام کا فیڈ بیک کیا آتا ہے؟
کچھ دیر کیلیے تو شاید ایسے لگا کے یہ ایپ ہیک ہو گئی ہے، اور ہم نے بھی شاید غلط جگہ پیسے بھجوا دیے ہیں لیکن جب تھوڑی چھان بین کی تو پتا چلا کے واقعی ایپ اب بدل گئی ہے- اسکا یہ فیچر اچھا لگا کے جسکو اپنے پیسے بھجوانے ہوں اسکا نمبر اب فولڈر میں کھل جاتا ہے، پہلے نمبر کو کہیں لکھنا پڑتا تھا اور پھر بھجوایا جاتا تھا لیکن اب آپ فولڈر سے نام نکالیں اور جھٹ سے کیش ٹرانسفر،
لیکن مواصلات کے اس جدید دور میں جاز والوں نے انفارم بھی نہیں۔ کیا اور ناں کہیں اشتہار دیکھا، میرے جیسے بہت سے جاز کیش صارفین کیلیے یہ تبدیلی کسی جھٹکے سے کم نہیں تھی