سی اے اے نے پشاور ائیر پورٹ پر سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد

پشاور(ہاٹ لائن نیوز)سمارٹ فون استعمال کرنیوالوں کے لئے بری خبر آگئی کیونکہ اس کے استعمال کے خلاف پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ہاٹ لائن نیوز کی رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے احاطے میں سمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی۔
سی اے اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ائیر پورٹ کے تمام ممنوعہ علاقوں میں اسمارٹ فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔
حکم نامے کے مطابق پابندی کا فیصلہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پرکیا گیا، ممنوعہ علاقوں میں اسمارٹ فون کا استعمال ائیر پورٹ مینجر کی اجازت سے مشروط ہوگا۔