پی آئی سی میں زائد المعیاد سٹنٹ مریضوں کو ڈال دیئے گئے

لاہور(ہاٹ لائن نیوز)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا ایک اور کارنامہ سامنے آگیا،زائد المعیاد سٹنٹ مریضوں کو ڈال دیئے گئے۔ہاٹ لائن نیوز کی رپورٹ کے مطابق پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی(پی آئی سی ) کی ایک اور نااہلی اور لاپرواہی سامنے آگئی ہے جس کے مطابق مئی،جون اور جولائی میں ایکسپائر ہونے والے درجنوں سٹنٹ کئی مریضوں کو ڈالے گئے ہیں۔رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ جون 2021 میں ایکسپائر ہونے والے سٹنٹ تاحال ہسپتال میں موجود ہیں۔
اس حوالے سے پی آئی سی میں 6رکنی انکوائری کمیٹی بھی بنادی گئی ہے جبکہ کمیٹی کے کنوینر پروفیسر ڈاکٹر احمد نعمان ہونگے۔کمیٹی کے دیگر ارکان میں ڈاکٹر سجاد،ڈاکٹر عمران،خرم آفتاب،ڈاکٹر شریب عالم اور ڈاکٹر یوسف شامل ہیں۔